• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

رمیز راجہ پاکستان آنے سے انکار کرنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر برس پڑے

Sep 12, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق پاکستانی کرکٹ سٹارز سری لنکا کے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے سینئر کھلاڑیوں پر برس پڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف کمنٹیٹر اور پاکستا ن کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے کہاہے کہ سیکیورٹی خطرات تو سری لنکا بلکہ یہاں تک نیوزی لینڈ میں بھی کم نہیں،حیرت اس بات پر ہے کہ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے تھیسارا پریرا نے بھی انکار کردیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ میں انفرادی طور پر ان کھلاڑیوں کا مسئلہ تو سمجھ سکتا ہوں جو 2009میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکواڈ کا حصہ تھے شاید وہ اس تجربے سے خوفزدہ ہوں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ دیا، ورلڈکپ 1996اور کولمبو میں بم دھماکوں کے بعد بھی پی سی بی نے اپنی انڈر19ٹیم بھجوائی، ایشیائی ملکوں کی کرکٹ برادری کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا رویہ اپنانا ہوگا۔