ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ٹانک
۔ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی کی ہدایت پر ضلعی سپورٹس آفیسر آصف نواز گنڈاپور کی زیر نگرانی پہلا امن فٹبال ٹورنامنٹ کڑی حیدر کا فائنل شاہی کلب تتور بمقابلہ سپر حیدر کلب کڑی حیدر کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا بعد میں پلنٹی کک کے زریعے سپر حیدر کلب کڑی حیدر نے اپنے نام کیا
میچ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے لطف اندوز ہوئے میچ کا مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آصف نواز گنڈاپور، زمان خان بیٹنی،حاجی کریم خان بیٹنی،ملک ریحان،حاجی لال بادشاہ, سرپرست اعلیٰ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ٹانک یونس خان بیٹنی اور ولی خان بیٹنی تھے
ونر ٹیم کو 15000ہزار نقد اور رنر ٹیم کو7000ہزار روپے نقد انعام دیا
اس موقع پرکمیٹی کی چیرمین حاجی جاوید خان بیٹنی اور گاؤں کے مشران نے زاتی دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آصف نواز گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا