• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک روزہ کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے انتظار میں ہوں:حارث روف

Oct 25, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر حارث روف نے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے انتظار میں ہوں، اپنے ملک کے لیے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب میں نے نئے بال پر کام شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں مجھے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہت کچھ بتایا ہے۔ ان کے مشورے کے مطابق میں محنت کر رہا ہوں اور نئے بال کے ساتھ بھی بولنگ کرنے میں مہارت حاصل کر رہا ہوں، نئے بال کے ساتھ بولنگ کرنا میرے لیئے نئی بات ہے ۔‏ حارث روف نے کہا کہ مقابلہ ہونا اچھی بات ہے اور مقابلہ اپنے سے اچھے سے ہو تو مزید اچھی بات ہے۔