• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاداب خان زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلیں گے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

Oct 29, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کیخلاف ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ لیگ سپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران شاداب خان کا ری ہیب جاری رہے گا جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شرکت کا فیصلہ بھی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔