• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلا ون ڈے، پاکستان نے ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کریں گے یا باﺅلنگ؟

Oct 30, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رﺅف شامل ہیں۔

زمبابوے ٹیم کی قیادت چھامونوروا چھیبابا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریال برل، سکندر رضا بٹ، برائن چھارل، ٹینڈائی چھیسورو، کریگ اروین، ویزلی مادھیویر، ویلنگٹن مساکازا، کارل مومبا، ریچمونڈ موتمبانی، بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ اینگراوا شامل ہیں۔