لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔مقامی اخبار ’ روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے مطابق سابق ٹیسٹ سپنر ارشد خان پی ایس ایل پلے آف میچز کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔پی سی بی نے اس سے قبل ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔باولنگ کوچ ارشد خان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ کے ہمراہ خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہوگا، اس دوران ویمنز ٹیم کی رینکنگ میں بہتری لانا اولین ترجیح ہوگی۔