کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم نے جیت سابق ہیڈکوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کردیا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز لاہور قلندرز کو شکست دے کر چیمپیئن بن گیا۔ کراچی کنگز کو فتح دلانے میں بابر اعظم نے اہم کردار ادا کیا اور متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔
بابراعظم نے فائنل میں بیسٹ بیٹسمین آف دی لیگ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی بابراعظم کی پرفارمنس سے حیران دکھائی دے ر ہی ہے۔