• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زرعی ترقیاتی بینک ملازمین تنزلی کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک بورڈ تشکیل دینے کاحکم

Dec 21, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)زرعی ترقیاتی بینک کے 112ملازمین کی تنزلی کیخلاف کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک بورڈتشکیل دینے کاحکم دیتے ہوئے ملازمین کی تنزلی پرحکم امتناع میں 18 جنوری تک توسیع کردی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت گزشتہ 3سال سے بورڈکوفعال کرنے میں ناکام رہی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ درست طریقہ نہیں،عدالت کافی عرصہ سے دیکھ رہی ہے،صدرزرعی ترقیاتی بینک توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کومطمئن کرناہوگا،سپریم کورٹ نے 3ماہ میں پالیسی فیصلے کرنے کاحکم دیاتھا،صدربینک درخواست دائرکرتے کہ وفاقی حکومت بورڈنہیں بنارہی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اس کیس میں مزید دلائل دینابینک کیلئے شرمناک ہے،وفاقی حکومت بینک کابورڈتشکیل نہیں دے سکی،زرعی ترقیاتی بینک سپریم کورٹ ڈائریکشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پالیسی فیصلے کرنے کیلئے 3سال سے بورڈہی نہیں بننے دیاگیا،قانون کے مطابق پالیسی بناناکس کاکام ہے؟عدالت نے استفسار کیاکہ کس قانون کے تحت صدرزرعی ترقیاتی بینک پالیسی فیصلے کررہے ہیں؟،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ بینک کوسپریم کورٹ فیصلے کااحترام کرناچاہئے