• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تجاوزات سے تنگ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات ہٹاو مہم کا آغاز کر دیا۔ شہرمیں پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ تجاوزات مافیا سے منتھلیاں وصول کرتا ہے۔ظہیراحمداعوان

Dec 21, 2020

راولپنڈی ( رانا محمد سعید )

تجاوزات سے تنگ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات ہٹاو مہم کا آغاز کر دیا۔ شہرمیں پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ تجاوزات مافیا سے منتھلیاں وصول کرتا ہے۔ظہیراحمداعوان

گلاس فیکٹری چوک میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ سابقہ کونسلرز انجمن تاجران کے نمائندے وفد کی صورت میں دوکانداروں مارکیٹوں ورکشاپوں سے اپیل کرتے رہےظہیراحمداعوان چیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا تمام دوکاندار اپنی دوکان مارکیٹ ورکشاپ کے آگے سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور گاڑیوں کو مناسب ترتیب کیساتھ کھڑا کیا جائے تاکہ پیدل گاڑی پر گزرنے والے شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔اس وقت ظفرالحق روڈ چاہ سلطان طہماسپ آباد چکلالہ روڈ حق نواز روڈ گلاس فیکٹری چوک امرپورہ قاسم آباد ڈھوک کھبہ میں تجاوزات کیوجہ سے پیدل چلنا محال ہوچکا ہے ایمبولینس 1122 فائربرگڈ کی گاڑیاں بھی نہیں گزر سکتی۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ ملی بگت سے تجاوزات قائم کروانے میں ملوث ہے منتھلی لے کر شہریوں کو ازایت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ہم اس تجاوزات ہٹاو مہم(Anti Encroachment Drive) کو منتقی انجام تک پہنچائے گے۔ہم وزیراعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات کمشنر ڈپٹی کمشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ تجاوازت فلفور ختم کروائی جائے۔اس موقع پر شیخ عبدالرحیم سرپرست انجمن تاجران، حاجی ارشد صدر مرکزی انجمن تاجران چاہ سلطان،آغا حماد یوسف صدر انجمن تاجران طہماسپ آباد،چوہدری شاہدتاجر راہنما،مینر احمد بھٹی سینئر سٹیزن،چوہدری اسد صدر فرنچر مارکیٹ چاہ سلطان،راجہ بابر تاجر راہنما،ولید قریشی یوتھ راہنما،تنویراعوان،راجہ تنویر،عرفان رزاق مغل ودیگر بھی موجود تھے۔