• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پنجاب کے ایس او پیز کی خلاف ورزی اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین نے تین شادی ہالز سیل کر دیے

Dec 21, 2020

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی ہدایت پر شادی ہالز کی چیکنگ کی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین شادی ہال سیل کر دیے جس میں MJS, AN میرج ہال حسنین مارکی مڈھال روڈ ساہیوال شامل ہیں
میاں سرمد حسین نے ہالوں کو سیل کرتے ہوئے بتایا مالکان ہر دفعہ انتظامیہ کو آئندہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا کے دوبارہ وہی کام شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر ہوٹل اور میرج ہالز بھی دیکھا دیکھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین نے بیان دیتے ہووے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کو مذاق بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی احتیاط کریں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اللہ سب کا حامی و ناصر ہو

خاورعلی چوہدری
ساہیوال