• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یہاں آئین کی پروٹیکشن لے لیں گے،قبرمیں نہیں ملے گی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادکیخلاف کیس میں ریمارکس، حکام طلب

Dec 21, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادکیخلاف کیس میں چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کانعرہ لگانابہت آسان ہے،یہ ریاست مدینہ کیاایسی ہے؟،اداروں نے کام نہ کیاتوچیف ایگزیکٹوکوطلب کروں گا،یہاں آئین کی پروٹیکشن لے لیں گے،قبرمیں نہیں ملے گی،نمودونمائش سے یہ کام نہیں چلے گا۔

لاہورہائیکورٹ میں سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادکیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے کہاکہ گوگل پرگزشتہ 20 روزسے یہ معاملہ چل رہاہے،حکومت سوئی ہوئی ہے،نہیں چاہتاسوشل میڈیاکوبلاک کردوں،حکومت پب جی پرپابندی لگاسکتی ہے توتوہین آمیزموادپرایکشن کیوں نہیں۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اورسیکرٹری داخلہ کو 28 دسمبرکوطلب کرلیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے اوردیگرکوبھی طلب کرلیا۔