کراچی(غلام مصطفے عزیز) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چین کے قونصل جنرل Wang Yu نے گورنرہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔ اس موقع پر بورڈ آف انویسمنٹ کے چیئرمین زبیر گیلانی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، خطہ کی صورتحال ، کشمیرمیں مودی مافیا کے مظالم ، آر ایس ایس کے غنڈوں کی غنڈا گردی،مایہ کاری ، ایز آف ڈوئنگ بزنس ،ون ونڈو آپریشن کے آغاز ، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانی ، مراعات اور فوائد کی فراہمی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کررہا ہوں تاکہ کشمیر سے کئی روز سے جاری کرفیو کا خاتمہ یقینی ہو سکے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے حالیہ دورہ امریکہ میں بھی کشمیر کی آواز کو بلند کیا اور امریکیوں کو واضح کیا کہ کشمیر کے حالات انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس کے خاتمے کے لئے امریکہ اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپو ر ساتھ دیا کشمیر کے معاملے میں بھی چین کے تعاون نے دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچادیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باالخصوص ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن و امان قائم ہو چکا ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شہر میں دلچسپی ، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بے مثل نظر آنے والے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگیا ہے جو ملک و قوم کے لئے نیگ شگون ثابت ہوگا ۔.