• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جاپان نے پاکستان کیلئے گاڑیوں کی غیرقانونی ایکسپورٹ کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا

Jan 17, 2021

اسلام آباد ، ٹوکیو (نمائندہ خصوصی ) جاپان کی حکومت نے پاکستان کے لیے جعلی کاغذات پر گاڑیوں کی غیرقانونی ایکسپورٹ کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔

ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ یقینی بنایا جارہاہے کہ جاپان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سخت اقدامات سے پاکستان کی جائز درآمدات متاثر نہ ہوں، کمرشل بنیادوں پر پاکستان میں کاروں کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی ، پرانی کاریں گفٹ سکیم اور بیگج رولز کے تحت بھاری تعداد میں امپورٹ کی جاتی ہیں جبکہ پاکستانی کسٹمز سسٹم اس قابل نہیں کہ وہ قانون پر عمل درآمد یقینی بناسکے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں محکمہ کسٹمز نے ایک فراڈ پکڑا تھا اور انکشاف ہوا تھا کہ جاپان سے جعلی دستاویزات پر گاڑیاں منگوائی گئی تھیں اور اس کے بعد سے محکمہ کسٹمز کے حکام قانونی طریقوں سے آنیوالی گاڑیوں کی باآسانی کلیئرنس کیلئے جاپانی حکام کیساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔