• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایمان علی اور فرحان سعید کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

Jan 21, 2021

کراچی(ویب ڈیسک) گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار فرحان سعید اوراداکارہ و ماڈل ایمان علی کے فوٹو شوٹ سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پرہیں۔ دونوں ہی سٹارز نے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرائیں جس کے بعد مداحوں کا کچھ ملا جلا رد عمل ہے۔

کچھ مداح نے دونوں کو بولڈ فوٹو شوٹ پرتنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ مداحوں نے تصاویرمیں ایمان علی کی خوبصورتی اور سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرحان سعید ان کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے کیونکہ اداکارہ و ماڈل کی ایک الگ ہی کلاس ہے۔