کراچی(نمائندہ خصوصی )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،آج فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13ہزار چار سو روپے ہو گئی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 342 روپے اضافے سے 97222 روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 150روپے اور دو روز قبل 300روپے اضافہ ہوا تھا۔