• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عراق میں دہشت گردی کی کارروائی کس نے کی؟عراقی حکومت کا اہم بیان آگیا

Jan 23, 2021

بغداد(نمائندہ خصوصی )عراق کی حکومت نے ایک روز قبل ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری ’داعش ‘ پر عائد کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان خالد میخانہ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے حملے میں دہشت گرد تنظیم داعش کار فرما ہے۔ بازار کو ہدف بنانے والے خود کش حملے کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے، داعش ملک میں تاحال اپنے موجود ہونے کا پیغام دینا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بغداد کے مشہور چوک طیاران میں یکے بعد دیگرے دو خود کش بم حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں32 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے تھے۔