• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشیدگی میں کمی کے لیے بھارتی اور چینی افواج پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

Jan 25, 2021

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی )ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد بھارت اور چین کی افواج نے کور کمانڈر کی سطح پر مذاکرات کا نواں دور شروع کیا جس میں دونوں فریقین نے اس حوالے سے بات چیت کی کہ مشرقی لداخ کی سرحدوں پر سے فوجوں کی آپس کی جھڑپوں کو کم کیا جائے۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق نواں دور لائن آف ایکچول کنٹرول میں چین کی سرحد پر واقع مولڈو سرحدی پوائنٹ پر منعقد ہوا ہے۔مذاکرات کے اس دور میں بالخصوص توجہ اس بات پر تھی کہ مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے جن کی مدد سے ان پانچ نکاتی معاہدے پر عمل کیا جائے جو کہ گذشتہ سال 10 ستمبر کو انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چینی ہم منصب وانگ یی کے مابین طے پایا گیا تھا۔ماسکو میں کیے گئے اس معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان یہ طے پایا گیا تھا کہ دونوں افواج کو ہدایات دی جائیں گی کہ وہ ایسے کسی بھی قدم سے دور رہیں جس کی وجہ سے کوئی جھڑپ شروع ہو اور تنازع دوبارہ کھڑا ہو جائے، اور سرحد کے انتظامی امور کے قواعد اور پروٹوکل کا پورا لحاظ کیا جائے۔