• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بر طانیہ کے ممتاز بزنس مین رضوان ملک نے مانچسٹر میں برگر بیس ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا۔

Jan 27, 2021

مانچسٹر(عارف چودھری) بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی تمام شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کر رھی ھے اور خصوصا” فوڈ انڈسٹری میں نئے ریسٹورنٹ کھول رھی ھے ایسے میں بر طانیہ کی مشہور کاروباری شخصیت رضوان ملک جن کا تعلق اٹک پاکستان سے ھے نے 587 B سٹاکپورٹ روڈ لونگ سائڈ میں بر گر بیس (Burger Base) ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا ھے لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے فیملی کے ارکان جن میں بر طانیہ کے مشہور چارٹڈ اکاؤٹینٹ چودھری ظہیر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر رضوان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بڑی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی ھم نے بر طانیہ کی کمیونٹی خصوصا” نوجوانوں کے لئے مختلف قسم کے برگرز اور دوسری چیزیں متعارف کروائ ہیں اس موقع پر چودھری ظہیر نے کہا ھماری کمیونٹی محنت لگن کوشش اور ایمانداری سے کاروبار کرتے ہیں اور بر طانیہ میں اپنا نام روشن روشن کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں بھی نمایاں مقام بنا رھے ہیں جس سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ھے اور پاکستان کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر ھے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ رضوان ملک جیسے کاروباری لوگ بر طانیہ کی معیشت کو مضبوط کرے کے ساتھ زر مبادلہ پاکستان بھج کر مادر وطن کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رھے ہیں –