• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا انوکھا ریکارڈ

Jan 27, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا انوکھا ریکارڈ ہے کہ اس سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم مسلسل 34 میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرکٹ ٹیموں کے کسی ایک گراونڈ پر لمبے عرصے تک ناقابل شکست رہنے کے حوالے سے آسڑیلین گراونڈ گابا کا دوسرا نمبر ہے اس گراؤنڈ پر آسڑیلوی ٹیم مسلسل 31 میچز تک ناقابل شکست رہی۔تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈین سٹیڈیم کنگسٹن اوول ہے جہاں ویسٹ انڈین ٹیم مسلسل 27 میچز تک ناقابل شکست رہی،چوتھے نمبر پر اولڈ ٹریفڈکا گراؤنڈ ہے جہاں انگلینڈ ٹیم 25 میچز تک ناقابل شکست رہی۔پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کا سبائنہ پارک سٹیڈیم ہے ،اس گراؤنڈ میں ویسٹ انڈین ٹیم مسلسل 19 میچز تک ناقابل شکست رہی۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم 1955 سے 2000 تک ناقابل شکست رہی تھی،اس گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کو واحد شکست انگلینڈ کے ہاتھوں ہوئی تھی۔