• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” آپ آئینی عہدیدار ہیں اور صوبے کا ۔۔۔“جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کو جھاڑ پلا دی

Jan 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے جارہے اور الیکشن نہ کروا کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے خبر پختون خواہ کو کے پی کہنے پر چیف الیکشن کمشنر کو جھاڑ پلا دی .

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کو طلب کر لیاہے جبکہ ان کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا گیاہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں ،عوام کوجمہوریت سے کیوں محروم رکھاجارہاہے، بلدیاتی انتخابات نہ کراکرعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہورہی،کیاچیف الیکشن کمشنراورممبران نےاپناحلف نہیں دیکھا؟ کیا چیف الیکشن کمشنرنے آئین نہیں پڑھا؟ اٹارنی جنرل خالدجاویدکہاں ہیں؟اٹارنی جنرل اگر وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہو گئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتاہے جمہوریت اب ترجیح ہی نہیں رہی،اٹارنی جنرل خالد جاوید نے جواب دیا کہ جمہوریت ہی اولین ترجیح ہے،سپریم کورٹ کے جسٹس نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکوان کاحلف یادکراناچاہتے ہیں،اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میرے مشورے پر حکومت نے میئر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن واپس لیا ،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے ہرایک اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

عدالت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کو غیر آئینی قرار دیدیا ، چیف الیکشن کمشنر نے عدالت میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کوتحلیل کردیاتھا،جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی حکومت کابلدیاتی حکومتیں تحلیل کرناقانونی تھا؟چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ حکومت کااقدام غیرقانونی تھا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کیخلاف غیرآئینی اقدام پرکارروائی کی؟چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ پنجاب حکومت نے نیابلدیاتی قانون بنالیاہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ آئین پرعمل نہیں کراسکتے توصاف بتادیں، عدالت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کاحکم دیاتھا، آپ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومت کوآگاہ کیا؟ کیامعاملہ کابینہ کے سانے ےلایاگیا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے خبر پختون خواہ کو کے پی کہنے پر چیف الیکشن کمشنر کو جھاڑ پلا دی ، آپ آئینی عہدیدارہیں،صوبے کانام خیبرپختونخواکیوں نہیں لیتے؟ صوبے کے عوام میں نفرتیں نہ پھیلائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں 18 اپریل کوبلدیاتی انتخابات کرائیں گے،خیبرپختونخواحکومت نے تاحال رولزنہیں بنائے،جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا ہربارالیکشن کیلئے نئے رولزبنائے جائیں گے؟چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبرپختونخواکی بلدیاتی حکومت 2019 میں ختم ہوئی،خیبرپختونخوا نے نئے بلدیاتی قوانین نہیں بنائے،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ آئینی ادارے کے سربراہ ہیں،2 سال مکمل ہوگئے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے دوران سماعت آرٹیکل چھ کا حوالہ بھی دیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین پرعملدرآمدمیں رکاوٹ ڈالنے والے سنگین غداری کے مرتکب ہورہے،لگتا ہے الیکشن کمیشن آئین سے نہیں،کہیں اورسے ہدایات لے رہا،عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن نہیں کراسکتے تومستعفی ہوجائیں،چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ کوروناوائرس کے باوجودضمنی انتخابات کرائے،جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ضمنی الیکشن کرا کرآپ نے قوم پراحسان نہیں کیا،کیاضمنی الیکشن کرانے پرقوم آپ کوخراج تحسین پیش کرے؟الیکشن کمیشن کاوجودہی انتخابات کرانے کیلئے ہے،جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قوم پر بہت ظلم ہوچکا،مزیدنہیں چاہیے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ آئین نہیں،کسی اورکے تابع لگتے ہیں،جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ملک بربادہوا۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ دفترمیں کرتے کیاہیں،الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں بتادیتے؟ آپ جس کتاب پرحلف اٹھاتے ہیں اس کاکوئی مطلب ہے یانہیں؟۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نچلی سطح پرعوام کو اختیارات نہیں دیں گے توکیسے کام چلے گا؟

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ عام انتخابات 2018 کے بعدسے الیکشن کمیشن فارغ بیٹھاہے، الیکشن کمیشن کاوجودہی الیکشن کرانے کیلئے ہے،جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ملک میں خطرناک صورتحال ہے، قدرت نے آپ کوموقع دیااپنی ذمہ داری پوری کریں،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکانام آئین میں موجودہے،اپنی طاقت پہچانیں۔