اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہلی کیلئے دائر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ، وکیل نے کہا کہ کیس میں لارجر بینچ کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کیس میں ججز کے بیٹھنے کا نکتہ اہم ہے ، دوسرے کیس کے فیصلے تک انتظار کرنا بہتر ہو گا ۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔