• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری

Jan 30, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرےگا،کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرے گا،کمیشن کوتحقیقات کیلئے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا،کمیشن 6 ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کردیں۔