• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلی کی 52فیصد لوگ جیوسی کونٹے کو وزیراعظم کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں

Jan 30, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی میں سروے کے مطابق تقریبا ً نصف رائے دہندگان چاہتے ہیں کہ جیوسی کونٹے وزیر اعظم رہیں۔جمعرات کو ایک رائے شماری میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 52 فیصد اطالوی رائے دہندگان چاہتے ہیں کہ جیوسی کونٹے وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں ، ان کے استعفیٰ نے ملک کے سیاسی بحران کو اور گہرا کر دیا ہے۔ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 26 فیصد نئے انتخابات کے حق میں ہیں ، جبکہ 11 فیصد چاہتے ہیں کہ مخلوط حکومت اپنی جگہ پر قائم رہے لیکن مزید 7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ نیا اقتدار چاہتے ہیں جب کہ رائے دہندگان میں سے 11 فیصد نے اس پر کوئی رائے نہیں دی۔کونٹے کی تصدیق بھی ملک کے سب سے مشہور سیاستدان کی حیثیت سے کی گئی ، 52 فیصد جواب دہندگان نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔بدھ کے روز سے ، صدر سرگیو میٹاریلا پارٹی رہنماو¿ں سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ تلاش کریں۔