• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نواب سمیر حسین لغاری اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف ریوینو سٹاف، NHA سٹاف اور TMA سٹاف کے ھمراہ درابن روڈ پر کاروائی کی

Feb 1, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان
حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں عارف اللّٰہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ھدایت پر عمل کرتے ہوئے نواب سمیر حسین لغاری اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف ریوینو سٹاف، NHA سٹاف اور TMA سٹاف کے ھمراہ درابن روڈ پر کاروائی کی اور جسکے نتیجے میں عارضی تجاوزات ھٹا دیئے جس سے تقریبا 5 کنال 10 مرلے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی۔ انھوں نے اس موقع پر لوگوں کو تنبیہہ کی کہ اگر کسی نے بھی حکومتی رقبے پہ قبضے کی کوشش کی یا حد سے تجاوز کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی