ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس :. ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئرکورساؤتھ کی جانب سے ٹانک کے دیہی علاقہ اماخیل میں شہریوں، مسافروں اور دیہاتوں کی عوام کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے پانی کا فلڑریشن پلانٹ نصب کر دیاگیاعلاقائی عمائدین کی موجودگی میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نےپانی کے فلڑیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ٹانک کےدیہی علاقہ اماخیل میں پینے کے پانی کے فلڑیشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جسمیں علاقائی مشران،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراداور صحافیوں نے شرکت کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے فیتہ کاٹ کر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کیاافتتاحی تقریب کے موقع پراماخیل ڈیویلپمنٹ مومنٹ کےچئیرمین فتح اللہ کنڈی،اماخیل ڈیویلپمینٹ موومنٹ کے جنرل سیکرٹری رحمت علی اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پا کستان نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ دفاع وطن کے ساتھ ساتھ وہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہ کر اپنی مدد آپ کے تحت عوامی فلاح و بہبودکے کاموں میں مصروف عمل رہ کر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ اماخیل جیسے دورافتادہ علاقہ میں پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کرنا افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر کا بہت ہی خوش آئند اقدام ہے جسکو عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لئے دی جانیوالی قربانیاں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کے مذکورہ پلانٹ کی تنصیب سے درجنوں دیہاتوں سے تعلق رکھنے والےشہری،مسافر،سکول کے طلباءاورمتعلقہ ہسپتال میں آنے والے مریض استفادہ حاصل کر سکیں گے شہریوں کی جانب سےفلٹریشن پلانٹ کے اقدام پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہا گیا واضح رہے کہ ٹانک شہر اور گردونواح میں اب تک فرنٹیئر کور ساؤتھ کی جانب سے درجنوں پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائے جاچکے ہیں جبکہ مذید فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر کام جاری ہے