قاہرہ(نمائندہ خصوصی) مصر میں اسکول کی تین طالبات نے امتحان میں زیادہ نمبر لینے والی اپنی ہم جماعت کو زہر ملا کیک کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ زہریلا کیک کھانے سے مزید چھ طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں ابو بکر صدیق پریپریٹری اسکول میں 3 طالبات نے اپنی ہم جماعت اسراء کمال کو امتحان میں زیادہ نمبر لینے پر کیک میں زیر ملا کر کھلا دیا۔زہریلا کیک کھانے سے طالبہ کی طبیعت بگڑ گئی،طبی امداد کے لیے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی جبکہ کھانے والی چھ مزید طالبات کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے کیک میں زہر ملانے والی تینوں طالبات کو حراست میں لیکر چار روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ فرانزک رپورٹ میں طالبہ اسراء کمال کی موت کی وجہ زہریلا کیک کھانا ثابت ہوگیا ہے۔
زیادہ نمبر کیوں لیے؟طالبات کا ساتھی طالبہ سے ایسا انتقام کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں
