کیپ ٹاؤن(نمائندہ خصوصی)آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے کورونا خدشات کے پیش نظر دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسڑیلیا نے آگاہ کیا ہے کہ کورونا خطرات کے پیش نظر آسڑیلین ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کردیا ہے۔جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ نے دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے سیریز مکمل کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے وطن واپس پہنچنے پر آسڑیلیا نے دورے کےلیے پہنچنا تھا۔