• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے نادرا آفس میں نئے آنے والے مینجر سید عمران حیدر شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Feb 3, 2021

مانچسٹر (عارف چوہدری)

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے نادرا آفس میں نئے آنے والے مینجر سید عمران حیدر شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے یاد رہے اس سے پہلے پچھلے تین برس فیصل حسین نے بحیثیت نادرا مینجر بڑے احسن طریقے سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھائیں اور وہ کمیونٹی کے اندر اپنے حسن اخلاق اور دھیمے لہجے میں بات کرنے کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے تھے۔ نئے آنے والے مینجر سید عمران حیدر شاہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کمیونٹی کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کمیونٹی کے سرکردہ راہنماؤں سے درخواست کی کہ کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے اپنی آرا سے آگاہ رہیں