راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم کو برقرار رکھاہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، وکٹ کافی ڈرائی لگ رہی ہے اور بیٹنگ کیلئے سازگار محسوس ہو تی ہے ، کوشش کریں گے کہ آغاز اچھا کریں ، پچھلے میچ سے بہت اعتماد ملا ہے اور گزشتہ میچ کی ہی طرح کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ بابراعظم کا کہناتھا کہ میں اپنی کپتانی کوانجوائے کر رہاہوں اور سیریز کو 2-0 سے جیتنا چاہتے ہیں ۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہناتھا کہ وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے جس سے محسوس ہوتاہے کہ ابتدا ءمیں باولرز کو مدد ملے گی ، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔