• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا اشتہاری مہم پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

Feb 4, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا کی اشتہاری مہم اور ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے اشتہاری مہم کیلئے وزارت اطلاعات کو 141 ملین روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ڈھائی کروڑ، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کیلئے ایک کروڑ اور پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان کوارٹرز کی لیز میں توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی، اس کے علاوہ ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے مابین گیس سپلائی معاہدے کی تجدید کی بھی منظوری دے دی۔