• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی فلموں کے ایک اور اداکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

Feb 7, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی )بھارتی فلموں کے ساﺅتھ انڈین اداکار و ماڈل ” شری واوستو چندرا سیکر “ نے مبینہ طور پر خودکشی کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندراسیکر کی پھندا لگی لاش ان کے والد کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جو کہ وہ اپنے کاروباری معاملات کیلئے استعمال کیا کرتے تھے ، اداکار پیرامبور میں واقع اپنے گھر سے بدھ کے روز سے نکلے اور کہا کہ وہ شوٹنگ کیلئے باہر جا رہے ہیں لیکن وہ وہاں سے اپنے والد کے دوسرے گھر پہنچے جہاں سے ان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اداکار کی آخری رسومات پانچ فروری کو ادا کر دی گئیں ہیں تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے نفسیاتی دباﺅ کا شکار تھے اور اس حوالے سے ادویات بھی لے رہے تھے ۔