لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ مریم انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، انہوں نےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی ۔
اطلاعات کے مطابق مریم انصاری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دلہن کو خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
ان کی شادی کی تقریب میں پاکستان شوبز ا نڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
اداکارہ مریم انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک
