لاہور (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران باغبانپورہ کے صدر شیخ عبدالوحید تارا تاجروں کے مسائل سننے میں مصروف اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرواتے دیکھائی دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران باغبانپورہ صدر شیخ عبدالوحید تارا دفتر میں تاجر برادری کے مسائل کو سنتے دیکھائی دئیے اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا گیاوہاں موجود تاجر برادری کا میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا صدر شیخ عبدالوحید ہمارے بہت ہی پیارے محسن ہیں انکی ایک آواز پر ہم حاضر ہیں یہ ہمارے لئے دن رات جب بھی کوئی مسئلہ ہو ہمارے شانہ بشانہ چلتے ہیں کبھی ہمیں اکیلا نہیں محسوس ہونے دیتے دن ہو یا رات ، آندھی ہو یا طوفان ہمارے صدر شیخ عبدالوحید ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ہماری خوشی غمی میں ہمیں تنہا نہیں ہونے دیتے ہیں شیخ عبدالوحید نے گفتگو کرتے کہہ میرا جینا مرنا اپنی تاجر برادری کےبھائیوں کے ساتھ ہے یہ میرے بیٹے اور بھائیوں کی طرح ہیں میرے دروازے دن رات اپنی تاجر برادری کیلئے کھلے ہیں انکا مسئلہ میرا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے میں اپنی ذاتی مصروفیات کو منسوخ کر کے تاجر بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں میرے دروازے دن رات باغبانپورہ تاجر برادری کیلئے کھلے ہیں کسی بھی تاجر کو کوئی مسئلہ ہو دفتر آکر بتا سکتا ہےانشااللہ اس مسئلہ کو حل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔مزید انکا کہنا تھا تاجربرادری سے گزارش ہے کورونا وائرس سے بچاو کیلیے حکومت پنجاب کی بنائی گئی ایس او پیز پر عمل پیراہ ہوکراپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کی جائے