• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس

Feb 9, 2021

( عمران خان خیبر پختونخوا )
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام (JSSP) کے ” رول آف لاءروڈ میپ“ کے تحت پولیس نظام تفتیش کو بہتر بنانے، مقدمات میں سزاﺅں کی شرح بڑھانے اور پولیس اور پراسیکوشن کے مابین باہمی تعاون کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کا آج ایک ویڈیو لنک کانفرنس میں جائزہ لیا گیا جس میں جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام کے وفد کے ارکان ، ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی فنانس نے شرکت کی جبکہ تمام ریجنل پولیس آفیسرز اور صوبے میں تعینات ایس پیز انوسٹی گیشن اور انوسٹی گیشن افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔JSSPوفد کے سربراہ محمد عالم شینواری نے آئی جی پی کو اس مقصد کے لیے نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی پی کو بتایا گیا کہ رول آف لاءروڈ میپ کے تحت کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت انصاف کے حصول کے متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور کوششوں سے عام لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے حوصلہ افزاءنتائج موصول ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع مردان اور ضلع چارسدہ میں اُٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں نہ صرف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سزاﺅں کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے بلکہ مقدمات کی بروقت سماعت اور متاثرین کو فوری اور سستے انصاف کے حصول میں ممدو معاون ثابت ہوا ہے۔ آئی جی پی کو بتایا گیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے رول آف لاءروڈ میپ اقدامات کو صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی شروع کیا جارہا ہے۔
آئی جی پی کو بتایا گیا کہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے چارسدہ اور مردان میں کرائم سین وین، SOEC کٹس، ڈائری 1A اور انسپکشن پروٹوکول کے بھر پور استعمال سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اسی طرح گھریلو تشدد کے مقدمات کی بہتر پیروی کے لیے SOPs پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ آئی جی پی کو بتایا گیا کہ مردان میں کرائم سین منیجمنٹ میں 99فیصد بہتری آئی ہے جبکہ چارسدہ میں 100فیصد بہتری آئی ہے۔ اسی طرح مردان میں میڈیکولیگل کے شعبے میں 89فیصد اور چارسدہ میں 96 فیصد بہتری آئی ہے۔آئی جی پی کو مزید بتایا گیا کہ تفتیش میں شواہد، اعداد و شمار کی فراہمی اور بھر پور مانیٹرنگ کے لیے پولیس اور پراسیکوشن میں روابط کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ ان کو بتایا گیا کہ نئی متعارف شدہ اصلاحات سے مردان اور چارسدہ میں تفتیش کے معیار اور عدالتوں سے سزاﺅں کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم اور نظام تفتیش میں بہتری لانے کے لیے جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام کا ” رول آف لاءروڈ میپ“ ایک بہترین پروگرام ہے جس کے تحت فوری اور سستے انصاف کے حصول کے لیے ہونے والی کاوشوں اور اقدامات میں خیبر پختونخوا پولیس بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کا وجود ہی لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے ہے۔ انصاف کے بغیر پولیس کے وجود کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے شعبے میں بہتری لانا ایک بہت بڑا چیلنج رہا ہے تاہم انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اس شعبے میں انقلابی اقدامات متعارف کرائے جارہے ہیں۔