پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقد رقم چھیننے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقد رقم چھیننے کا انکشاف کر لیا ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی نقد رقم 1 لاکھ 75 ہزار روپے، واردات میں استعمال ہونے والی 3 عدد موٹر سائیکلز، 2 عدد کلاشنکوف اور 2 عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جن سے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مدعی جہانزیب ولد صحبت خان سکنہ متنی نے تھانہ شاہ پور کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنی سوزوکی میں جا رہا تھا کہ اس دوران اس سے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
ایس ایس پی اپریشنز یاسر افریدی نے نقدی چھیننے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل سجاد حسین کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ ، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان کو ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔
اے ایس پی چمکنی زنیر احمد کی سربراہی میں ایس یچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ملزمان عاطف ولد اصغر، آفتاب ولد افتخار ساکنان ناساپہ، عرفان ولد سکندر زمان سکنہ پخہ غلام اور کامران ولد انعام گل سکنہ بخشو پل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 1 لاکھ 75 ہزار روپے، واردات میں استعمال ہونے والی 3 عدد موٹر سائیکلز، 2 عدد کلاشنکوف اور 2 عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔