پشاور (عمران خان خیبر پختون خواہ )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران خطرناک تحریب کار اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے 2011 کو گورنمنٹ کمیونٹی گرلز سکول واقع اچینی بالا میں خود ساختہ بم دھماکے کئے تھے جو کہ گزشتہ 10 سال سے روپوش تھا۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ سربند کی حدود میں خطرناک اشتہاری ملزم موجود ہے جو کہ تھانہ سربند کے علاقہ اچینی بالا میں 2011 میں گورنمنٹ کمیونٹی گرلز سکول کو خود ساختہ بموں سے اڑانے میں مطلوب ہے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 10 سال سے روپوش خطرناک اشتہاری ملزم یوسف ولد بہادر سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سربند نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عالمزیب ولد شیروز، ریاض ولد گل جان ساکنان ضلع خیبر کو بامسلح گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف ، 1 عدد کالا کوف اور سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔