• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قمارباز گرفتار, داؤ پر لگی رقم برآمد

Feb 9, 2021

پشاور (عمران خان ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر قمار بازی میں مصروف 7 قماربازوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود چونگی چوک میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کے دوران دھر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم ہزاروں روپے ، آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب مختیاعلی کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی داؤد خان نے کارروائی کرتے ہوئے چونگی چوک میں قماربازی میں مصروف 7 ملزمان ارشد زمان ، جمشید علی ، خالد ، جہانزیب، زوہیب ، حضرت عباس اور دانیال کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم ہزاروں روپے ، آلات قمار بازی برآمد کر لئے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔