• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کے کیس کی سماعت آج ہوگی

Feb 10, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کی آج سماعت ہو گی۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخبار کی خبر پر نوٹس لیا تھا۔