• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں کورونا سے مزید 62 اموات

Feb 10, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 اموات اور ایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 14 ہزار 951 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 948 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام ا?باد میں 481، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 188، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، بلوچستان میں 18 ہزار 891، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔