• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوازشریف اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اب پی ڈی ایم کیا کرنے جارہی ہے ؟ جانئے

Feb 11, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ نوازشریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے فضل الرحمان کو ن لیگ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
دونوں رہنماو¿ں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے۔