• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کن کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے ؟ پتا چل گیا

Feb 10, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیزیز میں دو صفر سے شکست سے دو چار کر دیاہے اور اب قومی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی سیریز کی جانب نظریں جما لی ہیں جس کیلئے ٹیم کو فائنل کرنے سے متعلق غور شروع کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،پہلے ٹی توینٹی میچ میں فاسٹ باولر شاہین شاہ افریدی کو آرام دینے کا امکان ہے جبکہ آل راﺅنڈ فہیم اشرف کو بھی آرام دیا جا سکتاہے لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج ٹریننگ کے موقع پر کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی ، حارث رﺅف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ٹاپ آرڈر میں بابراعظم، حیدر علی اور محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، عماد بٹ اور حسین طلعت کے نام بھی زیر غور ہیں ۔ ممکنہ پلیئنگ الیون میں سپنر محمد نواز اور عثمان قادر کے نام شامل ہیں ۔