• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 6 ، کتنے فیصد تماشائی سٹیڈیم میں آ سکیں گے اور ٹکٹیں کیسے ملیں گی ؟ خوشخبری آ گئی

Feb 10, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں تمائشائیوں کی شرکت کو این سی او سی نے یقینی بنا دیاہے ، 20 فیصد شائقین کرکٹ اب سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای ٹکٹنگ کمپنی کو پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کر دیاہے جس کے بعد اب شائقین کرکٹ کو قطاروں میں کھڑے ہو کر ٹکٹیں حاصل نہیں کرنی پڑیں گی بلکہ آن لائن گھر بیٹھے ٹکٹ خرید کر سیدھے میچ دیکھنے سٹیڈیم آ سکیں گے ۔پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن بیس فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے جارہاہے ۔