• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ’بی ٹیم‘ منتخب کی گئی؟ پروٹیز کپتان بالآخر میدان میں آ گئے

Feb 10, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہینری کلاسن نے ’بی ٹیم‘ کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ملک کی نمائندگی کیئے منتخب ہوئے ہیں اور پاکستان کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ٹی 20سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد کوینٹن ڈی کوک، ریسی وینڈر ڈوسن، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی اور اینرچ نورکیا جیسے ٹاپ سٹارز جنوبی افریقہ واپس روانہ ہو چکے ہیں، اس کے باوجود نو آموز کپتان ہینری کلاسن نے ٹی 20سیریز کیلئے منتخب ٹیم کو ’بی کیٹیگری‘ کی قرار دینے کا تاثر مسترد کردیا ہے جن کا کہنا ہے کہ چند کھلاڑی سکواڈ کا حصہ نہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ان کو آرام کا موقع دینا بھی ضروری ہے لیکن اس کا قطعی طور پر یہ مطلب نہیں کہ دوسرے درجے کی ٹیم میدان میں اترے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ سٹارز کی عدم موجودگی میں یہ نوجوان کرکٹرز کیلئے صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ہے، ان میں سے بیشتر گزشتہ 2 سال میں مختلف پلیٹ فارمز پر اچھی کرکٹ کھیلتے آئے ہیں، ہم سب اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اچھی تیاری کرنے کی کوشش کی ہے، سینئر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کررہے ہیں اور اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ بھی ہوا ہے، حالیہ سیزن میں صرف 4میچز کھیل پانے پر خاصی مایوسی ہوئی،اب ٹریننگ سے مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملی ہے، ہم میزبان ٹیم کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔