لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے ٹی 20 سیریز کے لیے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچوں میں جنوبی افریقہ تین جبکہ پاکستان دو میچز میں فاتح رہا۔ٹی 20 سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین ہینری کلاسن کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا
