لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مستقل طور پر کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا۔موومنٹ گزرنے کے ساتھ ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو ٹریفک صورت حال بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا۔ ٹریفک پلان کے تحت ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 07 ڈی ایس پیز، 26 سینئر وارڈنز اور 600 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے۔روٹ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 12 فوک لفٹرز بھی تعینات ہونگے۔