• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل کی ٹکٹ کیلئے پری بکنگ شروع ہو گئی ، ویب سائٹ کونسی ہے اور کتنے شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہو گی ؟ بڑی خبر

Feb 11, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے آن لائن رجسٹریشن کروانا بھی شروع کر دی ہے ۔کراچی میں ہونے والے میچز میں 7500 اور لاہور میں ہونے والے میچز میں 5500 شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی ۔پاکستان سپر لیگ کا میلہ 20 فروری سے شروع ہو گا جبکہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا ۔شائقین کرکٹ ” بک می ڈاٹ پی کے “ پر دھڑا دھڑ رجسٹریشن کر وا رہے ہیں ۔