• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شالیمار ٹاون میں قبضہ مافیاں کا راج غیر قانونی تعمیرات جاری

Feb 11, 2021

لاہو (محمداظہرمشتاق ) شالیمار ٹاون میں قبضہ مافیاں کا راج غیر قانونی تعمیرات جاری اے ای شالیمار اور شالیمار میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش تماشائی خانہ بدوشوں نے ڈیرے لگا لئیے تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹاون کی حدود میں قبضہ مافیاں کا راج قائم و دائم شالامار باغ قدیمی اور تاریخی عمارت کے اطراف میں مین روڈ پر خانہ بدوشوں نے ڈیرے جماع لئیے تاریخی عمارت کے ساتھ پہلے جھونپڑیاں لگا کر بیٹھے خانہ بدوش دیکھتے ہی دیکھتے اپنی سرکاری جگہ کو اپنی رہائش گاہ بنا لیا علاقہ مکینوں کا میڈیاں سے گفتگو کرتے کہنا تھا یہ تاریخی عمارت کے ساتھ مین روڈ کی جگہ ہے جسے ان خانہ بدوش نے اپنی تحویل میں کر لیا ہے اور روڈ کو تنگ کر رکھ دیا ہے جس سے ٹریفک کی روانگی بری طرح متاثر ہوتی ہے راہگیروں اور علاقہ مکینوں کو گزرنے میں انتہائی دشواری کا سامناں ہے مزید علاقہ مکینوں کا کہنا تھا اے سی شالیمار اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو متعدد بار شکایت کر چکے ہیں لیکن کوئی بھی ان خانہ بدوش سے بات کرنے کو تیار نہیں یہی خانہ بدوش رات کی تاریکی میں راہگیروں کو لاٹتے بھی نظر آتے ہیں لہذا علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی لاہور سے گزارش ہے اس پر نوٹس لیکر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو واگزار کروایا جائے جس سے علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم کی جائے ۔