• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سینیٹ الیکشن کس تاریخ کو ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

Feb 11, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ۔جس کیلئے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک تک جمع کروائے جا سکیں گے جس کے بعد نامز دامیدواروں کی فہرست 14 فروری کو لگائی جائے گی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے سکرونٹی کا عمل 15 سے 16 فروری کے درمیان کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران سنی جائیں گے ، ٹریبونلز درخواستوں کو 19 سے 20 فروری تک نمٹا دیں گے جس کے بعد 21 تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔ 22 فروری کو کاغذات نامزدگری واپس لیے جاسکیں گے ۔سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس ہو گا جبکہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے کی اسمبلیوں میں بھی ووٹنگ ہو گی ۔سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ تین مارچ کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ۔