• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر ہجوم ، فاضل جج نے اظہار برہمی کیا تو شہبازشریف نے کیا کیا ؟ جانئے

Feb 11, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی )آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں شہبازشریف کی عدالت پیش کے موقع پر ہجوم پر فاضل جج نے اظہار برہمی کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جج نے استفسار نے شہبازشریف سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ پہلے حاضری لگا لیا کریں ، کورونا صورتحال میں ایک بھی شخص متاثر ہوا تو سب کیلئے خطرہ ہو گا ، میاں صاحب آپ کو آدھہ گھنٹہ بعد میں ملاقات کیلئے دیدیں گے ۔ فاضل جج کے ریمارکس پر شہبازشریف نے کارکنوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی ۔