(پشاور)صوبائی دارلحکومت پشاور میں کیپٹن (ر) خالد محمود نے بطور ڈپٹی کمشنر پشاور اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔اس سے پہلے وہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ، پولیٹکل ایجنٹ خیبر، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور پی ایس او ٹو چیف سیکریٹری کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر)خالد محمود کے مطابق پشاور کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور پشاور کے عوام کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
رپورٹ عمران خان خیبر پختون خواہ